21 جنوری 2012 - 20:30

اورایشیاریویو نےاپنی رپورٹ میں لکھا ہےکہ ایران کاتیل خریدنےوالی کمپنیاں امریکی پابندی سےناراض ہيں ۔

ابنا: اورایشیاریویو نےاپنی رپورٹ میں امریکہ کی جانب سے یورپی یونین ، ترکی ، جاپان ، چین ، اور ہندوستان پر ایران کاتیل نہ خریدنےکےلئےدباؤ کی جانب اشارہ کرتےہوئےلکھاہے کہ ان ممالک کی حکومتیں اورآئیل کمپنیاں امریکی دباؤ کےسامنے جھکنےسےانکار کررہی ہيں ۔ ہندوستان اورترکی نےگذشتہ ہفتےہی ان پابندیوں میں شامل ہونےسےانکار کردیاہے جبکہ چین اور جاپان اس سےپہلےہی ایرانی تیل کےبائيکاٹ سےانکارکرچکےہیں۔ اقوام متحدہ میں چین کےمستقل نمائندے لی باؤ دونگ نے کہاہےکہ امریکی حکام کو ایرانی تیل پرپابندی عائدکرنےکےسلسلےمیں نظرثانی کرنی چاہئے کیونکہ یہ تجویزغیرمنطقی اور دوسرےممالک کے مفادات سےتضاد رکھتی ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ میں ہندوستان کےنمائندے ہردیپ سنگھ نےہندوستان اور ایران کےدرمیان دوستانہ سیاسی اورتجارتی تعلقات پراطمینان کااظہارکرتےہوئےکہاہےکہ اس قسم کی پابندیاں دونوں ممالک کےتعاون بالخصوص اقتصادی تعاون پراثرانداز نہيں ہوسکتیں۔ ........

/169